دہشت گردی سے نمٹنے عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی ناکامی پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی ادارے نے دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی ہے۔
تین ملکوں کے سب سے پہلے مرحلے میں بیلجیئم کی راجدھانی برسلز آئے مسٹرمودی نے کل رات
یہاں رہنے والے ہندوستانی برادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کے کوئی متحدہ کارروائی نہیں کی اور نہ کوئی مناسب حل نکالا۔
مسٹر مودی نے خبردار کیا کہ جو ادارے حالات کے مطابق عمل نہیں کرتے اور خود کو اس کے مطابق نہیں ڈھالتے تو ان کا وجود ہی خطرہ میں پڑجاتا ہے۔